بھارتی فوج نے جنوبی ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

Spread the love

پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنٹ سروس معطل کر دی گئی

ترال میں دوران محاصرہ شولت احمد لون اور ندیم احمد وگے کو گرفتار کر لیا گیا

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے جنوبی ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ فوج نے جمعہ کو پلوامہ کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی تھی ۔ اونتی پورہ کے برائو بنڈنہ گائوں میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے دوران محاصرہ دو نو جوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ اس واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مطاہرے شروع ہو گئے ہیں ۔ ۔ کے پی آئی کے مطابق ادھر ترال میں بھی محاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے اس علاقے سے دو گریجویٹ طالب علم شولت احمد لون اور ندیم احمد وگے کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنٹ سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ ادھر بھدرواہ ٹاون سے ایک خاتون کی لاش برامد ہوئی ہے

Leave a Reply