نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

Spread the love

کرکٹ ورلڈ کپ کا اٹھارہواں میچ آج ناٹنگھم میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے

درمیان کھیلا جانا تھا تاہم میچ بارش کے باعث ممکن نہ ہوسکا، مسلسل بارش کی

وجہ سے امپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو

ایک ایک پوائنٹ دے دیا۔

ایک پوائنٹ اضافے کے ساتھ نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی

جب کہ بھارتی ٹیم کے 3 میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر

موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کا اگلا میچ 19 جون کو جنوبی افریقا کے ساتھ شیڈول ہے

اور بھارتی ٹیم اگلا میچ اتوار کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply