پنجاب کا آئندہ مالی سال کا2161ارب حجم کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

Spread the love

لاہور( نیوز ایجنسیاں)پنجاب حکومت کی طرف سے صو با ئی وزیر خزا نہ ہا شم

جواں بخت آج21 کھرب ،61 ارب روپے کا صوبائی بجٹ پنجا ب اسمبلی میں

سہہ پہر تین بجے پیش کر یں گے ۔ ذرائع کے مطا بق محکمہ خزانہ پنجاب کی

سرکاری دستاویز ات کے مطابق بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 346 ارب روپے

اور غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 1310 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ ٹیکس کی مد

میں شہریوں پر 105 ارب روپے بڑھا کر 3 کھرب 68 ارب وصول کرنے کے

اہداف مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ وزیراعلیٰ افس سمیت دیگر سرکاری محکموں

کے غیر ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے، سرکاری

دستاویز کے مطابق پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں

1494 ارب روپے ملیں گے جبکہ صوبائی آمدنی کا حجم 368 ارب ہوگا، کچھ

ترقیاتی سکیموں میں 27 ارب روپے کی غیر ملکی فنڈ نگ بھی شامل ہوگی۔ بجٹ

میں ڈیرہ غازیخان سمیت جنوبی اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر زیادہ فوکس رکھا جا

رہا ہے جبکہ تنخواہوں و پنشن سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق

ہی تجویز دی جائیگی، نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے بھی بجٹ مختص کیا جا

رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں اور سکولز میں حالات بہتر اور نئے ہسپتال بنانے سے

متعلق بھی منصوبے بجٹ میں تجو یز کئے جا رہے ہیں، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،

نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کرنے کیلئے بھی نئے آسامیوں کا بجٹ بھی

رکھا جا رہا ہے، پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کئے جانے سے قبل وزیر اعلیٰ

سردارعثمان بزدار کی ز یر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ

مالی سال کے بجٹ کی باضابطہ منظوری دی جائیگی، ذرائع کے مطابق اپوزیشن

کی جا نب سے بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی

تیاری کی گئی ہے جبکہ حکومت نے بھی اپنے اراکین کی سو فیصد حاضری کو

یقینی بنانے کی حکمت عملی مرتب کی ہے ۔



Please follow and like us:

Leave a Reply