شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ،پاک بھارت وزرا اعظم کا ہاتھ ملانے سے گریز

Spread the love

بشکیک(مانیٹرنگ ڈیسک)شنبھائی تعون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت

کیلئے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اور حکومت اور پاکستان اوربھارت کے

وزراء اعظم عمران خان اور نریندر مودی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک

پہنچ گئے۔۔کرغزستان کے صدر کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا

گیا جس میں پاک بھارت وزرااعظم بھی شریک ہوئے،تمام شرکا نے آپس میں ہاتھ

پلائے مگر پاک بھارت وزرا اعظم نے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک

ساتھ ڈنر ہال میں داخل ہوئے لیکن عمران خان اور نریندرمودی نے ہال میں داخل

ہوتے ہوئے آپس میں کوئی مصافحہ نہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان

نے دوسرے ملکوں کے سربراہان سے مصافحہ کیا، عمران خان ہال کیایک کونے

اور نریندر مودی دوسرے کونے میں موجود رہے۔دریں اثناوزیر اعظم عمران خان

اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان غیر رسمی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے

امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ، عمران خان نے سے صدر پیوٹن نے مصافحہ کیا ۔

دونوں راہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس (آج) جمعہ کی صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگاجس

میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم عمران خان کرینگے ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply