سعودی شہزادی کیخلاف فرانس میں مقدمے کی سماعت اگلے ماہ ہو گی

Spread the love

2017ء میں سعودی شہزادی کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے

برلن ( وائس آف ایشیا)سعودی شہزادی حسا بنت سلمان کے خلاف فرانس میں مقدمے کی سماعت اگلے ماہ ہو گی، شہزادی حسا پر اپنے گارڈ سے مقامی شخص پر تشدد کرانے کا الزام ہے۔سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی حسا بنت سلمان کے خلاف مقدمہ ان کی عدم موجودگی میں چلایا جائے گا، سعودی شہزادی کے خلاف اپنے باڈی گارڈ سے فرانسیسی شہری پر تشدد کرانے کے الزامات ہیں۔سعودی شہزادی کے خلاف مقدمہ ستمبر 2016ء میں درج کیا گیا تھا اور2017ء میں سعودی شہزادی کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply