آشیانہ ریفرنس میں نیب کے مزید گواہ بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب

Spread the love

رمضان شوگر ملز کیس میں نیب حکام کو حمزہ شہباز 26 جون کو پیش کرنے کی ہدایت کی

نیب حکام عدالت اور قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، میرے خلاف تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں،شہباز شریف

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں نیب کے مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کر لیا جبکہ رمضان شوگر ملز کیس میں نیب حکام کو حمزہ شہباز 26جون کو پیش کرنے کی ہدایت کی لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکینڈل کے کیسز کی سماعت ہوئی۔

جبکہ آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکینڈل کیس کے دیگر ملزمان فواد حسن فواد اور احد خان چیمہ کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے کے سول پر عدالت کو بتایا گیا کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس میں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔ عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی ہے کہ حمزہ شہباز کو 26جون کو عدالت میں پیش کیا جائے۔شہباز شریف نے عدم حاضری کے جواب میں عدالت کو مطلع کی کہ وہ علاج کے لئے بیرون ملک رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ آشیانہ کیس جھوٹ پر مبنی ہے نیب حکام عدالت اور قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 29جون تک ملتوی کرتے ہوئے آشیانہ ریفرنس میں نیب کے مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کر لیا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply