ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائد اٹھانے کیلئے 5 ہزار افراد نے رجوع کر لیا،ایف بی آر

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائد اٹھانے کیلئے 5 ہزار

افراد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے رجوع کر لیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا

ہے کہ ہ ایمنسٹی سکیم کیلئے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا

ہے۔ایف بی آر کاکہنا ہے کہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز لازمی رجسٹر

کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں سٹیٹ بینک ایک دو دن میں

سرکلر جاری کرے گا، بانڈ رجسٹر ڈہونے سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کی

تعداد میں اضافہ ہوگا۔ایف بی آر کے مطابق مہنگی کاریں خریدنے اور فضائی سفر

کرنے والوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ، بینک بھی 15 جون تک تمام ڈیٹا ایف بی آر

کو فراہم کردیں گے جبکہ ہرشخص نادرا کے پاس موجود اپنا معاشی ڈیٹا 500

روپے دے کرحاصل کر سکتا ہے، ایف بی آر کے پاس چالیس لاکھ افراد کا ڈیٹا

موجود ہے۔دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری وضاحت

میں کہا گیا ہے کہ نان فائلرز کو نئے فنانس بل میں غیر منقولہ جائیداد اور گاڑی

کی خرید پر کوئی چھوٹ نہیں دی گئی، حقیقت یہ ہے کہ نئے فنانس بل میں نان

فائلرز کی قانونی حیثیت کو ہی ختم کردیا گیا ۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق تمام

افراد کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت اپنی ٹیکس ایبل آمدنی کے گوشوارے جمع

کرانے ہوتے ہیں، کسی بھی بڑی مالی ٹرانزیکشن پر گوشوارے داخل نہ کرنے

کی صورت میں مکمل طریقہ کار دسویں شیڈول کے تحت وضع کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایسے افراد کو نہ صرف ودہولڈنگ سٹیج پر 100 فیصد زیادہ

ٹیکس دینا پڑے گا بلکہ خود طریقہ کار سے ٹیکس کے تعین کے بعدچھپائی گئی

آمدن پر جرمانہ اور سزا بھی لاگو ہوگی۔



Please follow and like us:

Leave a Reply