12 جون کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

2005ء نیپال نے بھارتی ٹیلی ویژن کی نشریات پر سے پابندی ختم کی

ولادت

1868ء مولانا ابوالوفا ثناء اللہ امرتسری معروف عالم دین تھے جو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ آباؤ اجداد کا تعلق کشمیر سے تھا۔ مولانا غلام رسول قاسمی، مولانا احمد اللہ امرتسری، مولانا احمد حسن کانپوری، حافظ عبدالمنان وزیر آبادی اور میاں نذیر حسین محدث دہلوی سے علوم دینیہ حاصل کیے۔ مسلک کے لحاظ سے اہل حدیث تھے اور اپنے مسلک کی ترویج کے لیے تمام زندگی کوشاں رہے۔ اخبار اہل حدیث جاری کیا۔ اور بہت سی کتب لکھیں۔ فن مناظرہ میں مشاق تھے۔ سینکڑوں کامیاب مناظرے کیے۔ مشہور تصنیف تفسیر القرآن بکلام الرحمن (عربی) ہے۔ دوسری تفسیر ’’تفسیرِ ثنائی ‘‘ (اردو) ہے۔ 1947ء میں سرگودھا میں مقیم ہو گئے تھے۔ بعارضہ فالج 15 مارچ 1948ء وفات پائی۔

1899ء فرٹز البرٹ لیپ مین جرمن نژاد امریکی حیاتیاتی کیمیاءدان ہیں جنھوں نے 1953 کا نوبل انعام وصول کیا تھا۔ ان کا انتقال 24 جولائی 1987 کو ہوا۔

1923ء پاکستان کے نامور قانون دان تھے، جو وفاقی وزیر ، مشیر ، سفیر اور اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ وہ 12 جون 1923ء کو برہان پور، برطانوی ہند میں پیدا ہوئے۔ جو آج کل مدھیہ پردیش کہلاتا ہے۔ والد کا نام میر نیازی پیرزادہ اور والدہ کا نام فاطمہ تھا۔ ان کے والد بیرسٹر تھے اور سول سروسز میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ سید شریف الدین پیرزادہ نے بھی 1945ء میں بمبئی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ بعد میں لنکنز اِن کالج سے بار ایٹ لا کیا۔ 1947ء سے قبل ان کا تعلق آل انڈیا مسلم لیگ جبکہ اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ سے رہا۔ اورشریف الدین پیرزادہ تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن رہے۔ انہوں نے 1940ء میں قائد اعظم محمد علی جناح کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آ گئے اور اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔ ان کا انتقال 2 جون 2017 کو ہوا۔

1939ء عبید اللہ علیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور شاعر ہیں جنہیں شاعری کے مجموعہ “چاند چہرہ ستارہ آنکھیں” پر آدمجی ادبی انعام ملا۔ ان کا انتقال 18 مئی 1998 کو ہوا۔

1948ء پاکستان کے سنیئر ٹی وی اداکار۔ ممبئی میں پیدا ہوئے اور پھر اپنے گھر والوں کے ساتھ لاہور آ گئے اور یہاں سے کراچی منتقل ہو گئے۔ خیام سرحدی ہدایتکار ضیا سرحدی کے بیٹے تھے۔ خیام سرحدی نے امریکہ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ستر کے دہائی میں ڈراما ’ایک تھی مینا‘ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں دہلیز، داستان، لازوال، من چلے کا سودا ،غلام گردش اور سورج کے ساتھ ساتھ شامل ہیں۔ فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔ پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی ان کی بیٹی ہیں۔ ان کا انتقال 3 فروری 2011 کو ہوا۔

1924ء جارج ایچ ڈبلیو بش، امریکی صدر

1929ء ڈاکٹر جمیل جالبی (اردو نقاد، ماہرِ لسانیات، سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی) بمقام علی گڑھ

1965ء انصار عباسی پاکستانی اخبار دی نیوز انٹرنیشنل کے ایک تحقیقاتی مدیر ہیں۔ انہوں نے کئی خصوصی رپورٹوں کی اشاعت کی ہے۔

1992ء اختر حسین رائے پوری، نامور ترقی پسند نقاد، ماہرِ لسانیات، افسانہ نگار اور مترجم تھے۔

وفات

1641ء ابو الحسن آصف خان عہد شاہجہانی میں مغلیہ سلطنت کے صدر اعظم تھے۔ جہانگیر کے عہدِ حکومت وہ مغلیہ سلطنت کے انتظامی اُمور میں اعلیٰ درج کے عہدہ یعنی عہدۂ وکیل سلطنت مغلیہ پر فائز تھے اور اِسی کے عوض اُنہیں آصف خان کا خطاب دیا گیا تھا۔ ان کا پیدائش کا سال 1569 ہے۔

2003ء گریگوری پیک، امریکی اداکار

2009ء مفتی ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی، پاکستان میں ایک اہم اعتدال پسند سنی اسلامی عالم تھے۔ وہ دہشت گردی اور تحریک طالبان پاکستان کے مخالف تھے۔ انہیں 12 جون 2009ء کو جامعہ نعیمیہ لاہور، پاکستان میں ایک خود کش بم حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ وہ 16 فروری 1948ء کو پیدا ہوئے۔

ڈاکٹر جمیل جالبی کے بارے میں یہ مضمون بھی پڑھیے۔

تعطیلات و تہوار

1889ء فلپائن کا یوم آزادی

1990ء روس کا یوم آزادی

محنت کش بچوں کا عالمی دن

Leave a Reply