طوفان وایوآج بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا

Spread the love

اورنج الرٹ جاری، گجرات سے تقریباً 3لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائیگا

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں طوفان وایو (کل) جمعرات کو گجرات سے ٹکرائے گا، بھارتی محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کردیا، گجرات سے تقریباً 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ممبئی کے ساحل سے جنوب مغرب میں 490 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے زیر اثر گجرات کے ساحلی علاقوں میں 13 اور 14 جون کو شدید بارشیں ہونگی اور 110 کلومیٹرفی گھنٹہ کیرفتار سے ہوائیں چلیں گی۔طوفان سے گجرات کے ساحلی علاقے سوراشتڑا،کچ سب سے زیادہ متاثر ہونگے، ساحلی علاقوں میں کل اور پرسوں سکول،کالجز بند رہیں گے جبکہ طوفان کے زیر اثر گوا، مہاراشٹرا، کرناٹکا میں بھی شدید ترین بارشیں متوقع ہیں۔وزارت داخلہ نے گجرات کیلئے ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی 35ٹیمیں روانہ کر دی ہیں اور مہاراشٹرا، گجرات کے ساحلی مقامات پر ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply