قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے، عمران خان

Spread the love

منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا ،انکو پروٹوکول نہیں ملنا چاہئے،ٹویٹ

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کوئی پروٹو کول نہیں ملنا چاہیے، وقت آگیا کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرموں جیسا سلوک کرے، منی لانڈر نگ کرنے والوں نے قوم کو غربت میں دھکیلا ، کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتائو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا، منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لینا چاہتے ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply