قانونی پیچیدگی،مشیر خزانہ حفیظ شیخ وفاقی بجٹ پیش نہ کرسکے

Spread the love

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے مالی سال 2019-2020کا بجٹ پیش کیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قانونی پیچیدگی کے باعث مشیر خزانہ حفیظ شیخ وفاقی بجٹ پیش نہ کرسکے، انکی جگہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے مالی سال 2019-2020کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا،قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشیر کے بجٹ پیش کرنے پر کوئی قدغن نہیں ہے۔ قانونی طور پر مشیر بجٹ پیش کرسکتا ہے تاہم اسے چھ ماہ میں رکن پارلیمنٹ منتخب کرانا ہوگا۔وزارت خزانہ کا چارج اس وقت وزیر اعظم عمران خان کے پاس ہے۔ وزیر اعظم کسی دوسرے وزیر کو بجٹ پیش کرنے کے لئے نامزد کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply