بجٹ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ خسارے والا بجٹ ہے، سینیٹر سراج الحق

Spread the love

بجٹ آئی ایم ایف کی ٹیم نے بنایا ہے

اگرچہ ماضی کی حکومتوں نے قرضے لے کر غلط کیا مگر موجودہ حکومت نے دوگنا زیادہ قرض لے کر کونسا اچھا کیا ہے


امیر جماعت اسلامی پاکستان کی خصوصی گفتگو

اسلام آباد(نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگرچہ ماضی کی حکومتوں نے قرضے لے کر غلط کیا مگر موجودہ حکومت نے دوگنا زیادہ قرض لے کر کونسا اچھا کیا ہے ، یہ بجٹ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ خسارے والا بجٹ ہے۔

سرکاری ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ بجٹ آئی ایم ایف کی ٹیم نے بنایا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ خسارے والا بجٹ ہے ، ماضی کی حکومتوں نے قرض لے کر غلط کیا ، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے پاس جاکر اپنے ملک پر بوجھ ڈالا تھا لیکن موجودہ حکومت نے تو اس میں کئی گنا اضافہ کیا ہے ۔

اس بجٹ میں 700 ارب روپے کے مزید ٹیکسز لگائے گئے ہیں جس کے نتیجہ میں مہنگائی ہوگی اور عام آدمی پر بوجھ بڑھے گا۔ بلواسطہ ٹیکس میں اضافہ ہوناچاہیے بلاواسطہ ٹیکس سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ بلاواسطہ ٹیکس چوکی دار، ٹیکسی ڈرائیور اور عام آدمی بھی دیتا ہے یہ حقیقت ہے ٹیکس کے بغیر کوئی بھی حکومت نہیں چل سکتی لیکن دیکھنا یہ ہے کہ ٹیکس غریب سے لینا ہے یا امیر سے لینا ہے یہاںٹیکس غریب سے لیا جاتا ہے اور امیر پر کم سے کم بوجھ ڈالا جاتا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply