کنجوانی مختلف وارداتوں میں پولیس کی کارروائیاں

Spread the love

کنجوانی(نمائندہ خصوصی)پولیس تھانہ گڑھ فتح شاہ نے ایک اور منشیات فروش پکڑ لیا تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گڑھ فتح شاہ نے مخبر کی اطلاع ملنے پر چک 458 گ ب کا رہائشی منشیات فروش عبدالعزیز کھوکھر کو مجید چوک سے گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 18 لیٹر دیسی شراب برآ مد ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میںبند کر دیا۔

کنجوانی(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والا حوالات میں پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ گڑھ فتح شاہ نے چھاپہ مار کر چک541 گ ب چکیانوالہ کے رہائشی شہزاد حسین گجر کو گیس ری فلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا۔

کنجوانی(نمائندہ خصوصی)اونچی آواز میں ٹیپ چلانے والے شخص کو پولیس نے دھر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گڑھ فتح شاہ نے اطلاع ملنے پر چک622 گ ب میں چھاپہ مار کر بیٹھک کے باہر اونچی آواز میں ٹیپ چلانے والے عدنان احمد پروکہ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply