گستاخانہ مواد، شکایت کنندہ 133

سپریم کورٹ کانجی سکول ملازمین کو پے سکیل کے مطابق تنخواہیں ادا کرنے کا حکم

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے نجی سکول

ملازمین کو پے سکیل کے مطابق تنخواہیں ادا، نجی سکول کے بورڈ آف گورنرز

کو ملازمین کی پے سکیل کے مطابق تنخواہیں مقرر کرنے کے احکامات د یتے

ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔ تفصیلات کے مطا بق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں

تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پرجسٹس گلزار احمد نے

استفسار کیا یہ سکول پرائیویٹ ہے یا سرکاری ؟ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے عدالت

کو بتایا پرائیویٹ سکول ہے، بچوں کی فیس سے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر

اخرجات کیے جاتے ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے کہا سکول پرائیویٹ ہو گا یا

سرکاری کوئی تیسری قسم نہیں ہو سکتی،سکول ملازمین کے وکیل نے کہا

2014میں یہ سکول ریگولرائز کیا گیا۔ ملازمین کو 2012سے فکس تنخواہیں مل

رہی ہیں پھر ریگولرائزیشن کا کیا فائدہ ہوا؟جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے

آپ سرکاری ملازم نہیں آپ کو تنخواہیں فیسوں کے پیسوں سے ملتی ہیں۔ملازمین

کے وکیل نے کہا ہم سرکاری ملازمین کے برابر تنخواہیں نہیں چاہتے، ہم چاہتے

ہیں ریگولرائزیشن کے بعد پے سکیل کے مطابق تنخواہیں ادا کی جائیں۔جسٹس

مقبول باقر نے ریمارکس دیے ریگولرائزیشن الگ چیز ہے تنخواہوں کا الگ

معاملہ ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا ملازمین کو کنٹریکٹ کے

مطابق تنخواہیں مل رہی ہیں ۔اس پر جسٹس مقبول باقر نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل

سے پوچھا بتائیں کے پی کے سکیل کے مطابق تنخواہوں کا تعین کیا گیا تھا ؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے جواب دیا تنخواہوں کے تعین کا اختیار بورڈ

آف گورنرز کے پاس ہے۔جسٹس مقبول باقر نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی

اور ملازمین کے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا آ پ کا رویہ غیر سنجیدہ

ہے اتنے چھوٹے ایشو پر ہمارا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ آپ کوئی تیاری نہیں کر

کے آئے، کسی بھی سوال کا جواب نہ دینے کے باوجود آپ کی ہمت ہے آپ

روسٹرم پر کھڑے ہیں۔ آپ کہہ رہے ہیں یہ کر دیں وہ کر دیں اور کیس کے بارے

میں ایک لفظ نہیں پتہ؟۔بعد ازاں عدالت نے نجی سکول کے بورڈ آف گور نر کو

اسکیل کے مطابق تنخواہیں فکس کر کے ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ نمٹا

دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا بورڈ آف گورنر ملازمین کی تنخواہیں پے

سکیل کے مطابق فکس کر کے ادا کر یں۔ہائی کورٹ نے نجی سکول کو گورنمنٹ

سکیل کے مطابق تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا تھا ۔سکول انتظامیہ نے ہائی کوٹ

کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔



اپنا تبصرہ بھیجیں