امید ہے شہبا زشریف اب عدالت میں بھی سچ بولیں گے: صمصام بخاری

Spread the love

دونوں بھائیوں کے بیانیے کا دوبارہ ٹاکرا ہونے جا رہا ہے۔اب مریم بی بی اور حمزہ شہباز میں اصل مقابلہ شروع ہوگا

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف خوب جانتے ہیں کہ وہ کیوں واپس آئے ہی۔ انہوں نے قوم پر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ ہر شہری کا قانون کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ضروری ہے۔ آج اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کی پاکستان واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ امید ہے شہبا ز شریف اب عدالت میں بھی ضرور سچ بولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہ اب دونوں بھائیوں کے بیانیے کا دوبارہ ٹاکرا ہونے جا رہا ہے اور اب مریم بی بی اور حمزہ شہباز میں اصل مقابلہ شروع ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ باقی مفروروں کو بھی پاکستان آکر اپنے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز لیگ بغلیں نہ بجائے،عوام اُن کی حقیقت بخوبی جانتے ہیں۔عوام آشیانہ،صاف پانی اور دیگر سوالات کے جواب مانگتے ہیں -سید صمصام بخاری نے کہا کہ شریف فیملی نے عوام اور عدالتوں کو گمراہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ ان کا دامن صاف ہے تو احتساب کا سامنا کرنے میں ہچکچاہٹ کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر چکے ہیں اورپی ٹی آئی عوام کے دیے ہوئے مینڈیٹ پر پورا اترے گی۔

سید صمصام بخاری نے کہا کہ شریف فیملی نے عوام اور عدالتوں کو گمراہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ ان کا دامن صاف ہے تو احتساب کا سامنا کرنے میں ہچکچاہٹ کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر چکے ہیں اورپی ٹی آئی عوام کے دیے ہوئے مینڈیٹ پر پورا اترے گی۔

Leave a Reply