ورلڈ کپ نیوزی لینڈ کی مسلسل تیسری فتح

Spread the love

لندن (سپورٹس ڈیسک) ورلڈکپ کے تیرہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا، جیمز نیشم نے پانچ شکار کئے۔ ٹاؤنٹن میں افغانستان کی ٹیم ایک سو بہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حشمت اللہ انسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کے سات بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ نیوزی لینڈ کے جیمز نیشم نے پانچ اور لوکی فرگوسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے ایک سو تہتر رنز کا ہدف دو وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ کین ولیمسن اور روز ٹیلر نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی یہ تیسری فتح اور افغان ٹیم کی تیسری ہی ناکامی ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply