آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں ایونٹ کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Spread the love

لندن (سپورٹس ڈیسک) اوول میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے چودھویں میچ میں انڈین ٹیم نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دیدی ہے۔ کینگروز 353 رنز کے تعاقب میں 316 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سمتھ 69 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں وارنر 56، فنچ 36، عثمان خواجہ 42، میکسویل 28، اے ٹی کیری 55 رنز بنا سکے۔ انڈیا کی جانب سے بھونیشور کمار اور بھمرا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ چاہل کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔خیال رہے کہ ہندوستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے تھے۔

انڈین کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور روہت شرما اور شیکھر دھون نے انگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آسٹریلین گیند بازوں سانس ہی نہ لینے دیا۔ شیکھر دھون نے 109 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے 77 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ اوپنر روہت شرما نے 70 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ پانڈیا نے 48 دھونی نے 27 رنز بنائے۔ کے ایل راہول نے 11 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سٹونیس نے دو جبکہ کمنز، سٹارک اور کلٹر نیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply