ورلڈکپ کپ2019,نیوزی لینڈ نےافغانستان کو7 وکٹوں سے شکست دیدی

Spread the love

ٹاؤنٹن(سپورٹس رپورٹر)افغانستان کا 173 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 33 ویں

اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر

فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان کی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر

84 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔بارش رکنے کےبعد

کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا لیکن ایک بار پھر دو اوورز کے کھیل کے بعد بارش

شروع ہو گئی اور میچ کو دوبارہ روکنا پڑا۔ میچ روکا گیا تو افغانستان نے 4

وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا لیے تھے۔افغان بلے باز کیوی بولرز کے

سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 42 اوورز میں 172 رنز پر آل

آوٹ ہو گئی۔افغانستان کی جانب سےحشمت اللہ شاہدی نے 59 رنز کی اننگز کھیلی

جب کہ حضرت اللہ ززئی نے 34 اور نور علی نے 31 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی

جانب سے جیمز نیشام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو

آؤٹ کیا جب کہ فاسٹ بولر فرگوسن نے 4 شکار کئے اور ایک وکٹ گرینڈ ہوم

کےکھاتے میں آئی۔افغانستان کے 173 کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی

جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نےکیا جو کہ مایوس کن رہا ۔

پہلے ہی اوور میں گپٹل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کولن منرو بھی 41 کے

مجموعی اسکور پر 22 رنز بناکر آفتاب عالم کا شکار بنے۔تیسری وکٹ کی

شراکت میں ٹیلر اور ولیمسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 89 رنز کی پارٹنرشپ

قائم کی تاہم 130 کے مجموعی اسکور پر ٹیلر 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ولیمسن

کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے 33 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے

نقصان پر ہدف حاصل کیا اور افغان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply