کرکٹ ورلڈ کپ2019،انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

Spread the love

کارڈف(مانیٹرنگ ڈیسک)کارڈف میں کھیلے گئے میچ میںانگلینڈکے 387 رنز

کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 280 رنز پرآوٹ ہوگئی۔ شکیب

الحسن کے 121 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آئے ، ان کے سوا کوئی بیٹسمین بڑی

اننگز نہ کھیل سکا، تمیم اقبال 21، سومیا سرکار 2، مشفق الرحیم 44، محمد متھن

صفر اور محمد اللہ 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ مصدق حسین 26، محمد

سیف الدین 5، حسن معراج 12،مستفیز الرحمان صفر اور مشرفی مرتضیٰ نے 4

رنز کی باری کھیلی۔انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور بین اسٹوکس نے 3،3 جب کہ

ووڈ نے 2، پلنکٹ اور عبدالرشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے

بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی

دعوت دی ۔ انگلش ٹیم کی جانب سے جونی برسٹو اور جیسن روئے نے ٹیم کو

128 رنز کا آغاز فراہم کیا ، برسٹو 51 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ر جوئے

روٹ 28 رنز ہی بناسکے۔جیسن روئے نے شاندار اسٹروکس کھیلے اور 5

چھکوں ، 14 چوکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑاسکور

بنانے میں مدد کی ۔ بیٹسمین جوس بٹلر نے بھی 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

کپتان مورگن 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بنگلادیش کی جانب سے محمد سیف الدین

اور مہدی حسن نے 2،2 جب کہ مشرفی مرتضیٰ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply