بھارتی فوج کی نام نہاد آپریشن کی آڑ میں ریاستی دہشتگردی ،مزید 4 کشمیری شہید

Spread the love

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت

گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ روزمز ید 4 کشمیری

نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع

پلوامہ میں آبادیوں کا محاصرہ کیا، گھر گھر تلاشی لی اور لاسی پور کے علاقے

پنجران میں تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید

کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطا بق قابض بھارتی فوج نے علاقے میں 2

گھروں کو بھی تباہ کیا اور شہید ہونیوالے چاروں نوجوانوں کی لاشیں بھی متاثرہ

گھر سی ملیں ۔شہید نوجوانوں کی شناخت سلیمان خان، شبیر احمد ڈار، عمران احمد

بٹ اور عاشق حسین غنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد

نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا ،جن پر بھارتی پولیس اور فوجی اہلکاروں

نے پیلٹ گن اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیاجس کے نتیجہ میں متعدد افراد

زخمی ہو گئے جبکہ قابض بھارتی فورسز کے سفاک آپریشن کے نتیجے میں بھی

کئی مقامات افراد زخمی ہوئے۔



Please follow and like us:

بھارتی فوج کی نام نہاد آپریشن کی آڑ میں ریاستی دہشتگردی ،مزید 4 کشمیری شہید” ایک تبصرہ

Leave a Reply