98

زیارت میں گاڑی میں سلنڈر دھماکا، کراچی سے پکنک پر آئے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Spread the love

گاڑی میں 2 خواتین سمیت 4 افراد سوار تھے

زیارت(نامہ نگار)بلوچستان کے ضلع زیارت میں کراچی سے پکنک منانے آنے والی فیملی کی گاڑی میں سلنڈر

دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ زیارت میں زیروپوائنٹ

کے قریب پیش آیا جہاں رینٹ پر لی گئی گاڑی میں سی این جی سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، گاڑی میں

2 خواتین سمیت 4 افراد سوار تھے ۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہوئے

جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 افراد دم توڑ

گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے جو پکنک منانے کے لیے کوئٹہ سے زیارت

پہنچے تھے جب کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں