دھونی کے گلووز سے فوجی نشان ہٹایا جائے،آئی سی سی کا مطالبہ

Spread the love

لندن (سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ بھارت کے سابق

کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کے گلووز پر سے بھارتی فوج کے ایک یونٹ کا نشان اتاردے۔

تفصیلات کے مطابق دھونی نے یہ حرکت بد ھ کو ساؤتھمپٹن میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کے میچ کے

دوران کی تاہم انکی جانب سے کھیل میں سیاست کو داخل کرنے کی یہ حرکت آئی سی سی کے علم میں اس

وقت آئی جب دھونی نے افریقی پلیئر اینڈائل فیلوکوایو کو اسٹمپ کیا، تو فوجی یونٹ کا نشان واضح طور پر

انکے گلووز پر نظر آرہا تھا۔ تھوڑی ہی دیر میں یہ سب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔جسکے بعد انٹرنیشنل کرکٹ

کونسل کی جنرل منیجر برائے اسٹراٹیجک کمیونیکیشنز نے بھارتی بورڈز سے کہا کہ وہ فوری طور پر دھونی

کے گلووز سے یہ فوجی نشان اتروائے


٭٭٭٭٭

Please follow and like us:

Leave a Reply