کرکٹ ورلڈ کپ،سری لنکا نے افغانستان کو شکست د ے دی

Spread the love

کارڈف(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے افغانستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے

تحت 34 رنز سے ہرا دیا۔ 187 سکور کے ہدف میں افغانستان کی ٹیم 152 پر

ڈھیر ہو گئی۔ نجیب اللہ زردان 43 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ نوان پردیپ نے 4،

مالنگا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے اس سے قبل 201 رنز بنائے تھے۔

کوشل پریرا 78 رنز بنا سکے۔ محمد نبی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کی

طرف سے اوپنرز کروراتنے اور پریرا اوپننگ بیٹسمین تھے۔ جنہوں نے پہلی

وکٹ کی شراکت میں 86 رنز کا اضافہ کیا تاہم کروراتنے 30 کے سکور پر محمد

نبیکا شکار بنے۔ تھریمانے 144 کے مجموعی سکورپر 25 رنز بنا کر آئوٹ ہو

ئے۔دیگر بیٹسمین ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔اوپنر کوشل پریرا نے 81 گیندوں

پر78 رنز کیشاندار اننگز کھیلی تاہم وہ بھی راشد خان کی گیند پرآوٹ ہو گئے۔

اور پوری ٹیم 201 پر آل آوٹ ہو گئی۔ افغانستان کی طرف سے محمد نبی نے 4،

زردان اور راشد خان نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان کا آغاز بھی اچھا نہ

تھا، اوپنر محمد شہزاد پانچویں اوورز کی چوتھی گیند پر 34 کے مجموعی سکور

پر آئوٹ ہو گئے انہوں نے7 رنز بنائے اور مالنگا کا شکار بنے۔دوسرا نقصان

رحمت شاہ کی صورت میںہوا2 سکور پر یوڈانا کی گیند پر میتھیوز کو کیچ دے

بیٹھے۔ اس وقت افغانستان کا سکور 42 رنز تھا۔ تیسری وکٹ اوپنر حضرت اللہ

زازائی کی تھیجو 30 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔افغانستان کو چوتھا نقصان 57 سکور

پر حشمت اللہ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ وہ 4 رنز بنا کر پردیپ کی گیند پر آئوٹ

ہوئے۔ پانچویں وکٹ بھی جلد ہی 57 پر گری محمد نبی 11 رنز پر پریرا کی گیند

پر بولڈ ہو گئے۔نجیب اللہ زردان 43 رنز بنا سکے۔ افغانستان کی پوری ٹیم 152

رنز پر آل آوٹ ہو ئی۔ نوان پردیپ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ نوان پردیپ

کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply