افغان صدر کا دورہ پاکستان کا اعلان،وزیراعظم عمران خان سے ملاقات مثبت رہی،اشرف غنی

Spread the love

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے دورہ کرنے کا

اعلان کرتے ہوئے کہا توقع ہے دورہ پاکستان سے تعلقات بہترہوں گے، سعودی

عرب میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات مثبت رہی،تفصیلات کے مطابق

منگل کو افغان صدر اشرف غنی نے عید کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے

ہوئے عید کی مبارکباد دی اور دورہ پاکستان کا اعلان بھی کردیا ،اشرف غنی نے

وزیر اعظم عمران خان سے ہونیوالی ملاقات کو مثبت اور تعمیری قراردیتے

ہوئے کہاہے کہ وہ عمران خان سے اگلی ملاقات 27جون کو اسلام آباد میں کریں

گے، توقع ہے دورہ پاکستان سے تعلقات بہتر ہوں گے،افغان صدر کا کہنا تھا

عمران خان سے گزشتہ ہفتے اوآئی سی اجلاس میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم

عمران خان سے ملاقات میں دورہ پاکستان پراتفاق ہوا تھا،عید کے موقع پر انھوں

نے 887قیدیوں کی رہائی کا بھی اعلان کیا اور افغان فورسز اور سرکاری

اہلکاروں کو صدارتی انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا

صدارتی انتخابات کوآزاد اور شفاف ماحول میں ہونا چاہیے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply