93

لاہور میں عیدالفطر پر معمولی خلاف ورزی پر چالان نہیں ہونگے، سی ٹی او

Spread the love

لاہور میں عیدالفطر پر معمولی خلاف ورزی پر چالان نہیں ہونگے۔ سی ٹی اولاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی نے کہا

ہے کہ معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی جائے گی، سنگین خلاف ورزی

پر عید الفطر کے ایام میں بدستور کارروائی ہو گی۔بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں سے کوئی رعائت نہیں

برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی، موٹرسائیکل پر کرتب دیکھانے والے کسی

رعائت کے مستحق نہیں ہونگے۔پارکوں، تفریحی اور تاریخی مقامات پر رانگ پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی ۔

کم عمر ڈرائیور اور ریسنگ والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ والدین خونی کھیل کے خاتمے

کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں