لاکڈاون نہیں کرسکتے 129

وزیراعظم نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈان کا عندیہ دے دیا

Spread the love

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈان کا

عندیہ دے دیا ہے۔عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں حکومت کی اقتصادی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں

حفیظ شیخ، حماد اظہر، شبر زیدی اور وزارت خزانہ کے دیگر اعلی حکام شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق

اجلاس میں 11 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ کے خدوخال پر مشاورت کی گئی اور چیئرمین ایف بی آر

نے ایمنسٹی اسکیم پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں

وزیراعظم نے اقتصادی ٹیم سے سوال کیا کہ بڑے مگرمچھوں کو ٹیکس نیٹ میں کیسے لایا جائے، صرف

تنخواہ دار طبقہ کیوں ٹیکس دے، وزیراعظم نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈان کا

عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے

اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے جب کہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے میں تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں،

ایمنسٹی سکیم سے جو فائدہ نہ اٹھاے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت

اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے جس میں آئی ایم ایف معاہدے کے باعث خدشہ ہے کہ عوام پر بھاری

ٹیکس لگائے جائیں گے کیونکہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کے دباو پر پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں

مرحلہ وار بڑھا چکی ہے جس سے عوام کی مہنگائی کے مقابلے قوت برداشت پہلے ہی جواب دے چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں