بھارت کی شمالی ریاستوں میں شدید گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 160 ہو گئی

Spread the love

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی شمالی ریاستوں میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ساٹھ

ہو گئی، راجستھان کے شہر چورو میں درجہ حرارت پچاس سے تجاوز کر گیا۔بھارت کی شمالی ریاستیں، اتر

پردیش، ہریانہ، باندہ اور راجستھان ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، شہر چورو میں درجہ حرارت پچاس

ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے،،دہلی میں درجہ حرارت چھیالیس سے زیادہ ہے، لو اور گرمی سے ہلاکتوں کی

تعداد ایک سو ساٹھ ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات نے دارالحکومت دہلی، پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ کے لیے

ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئیآئندہ تین روز میں مزید گرم ہواں کی پیش گوئی کی ہے۔#/s#

Please follow and like us:

Leave a Reply