سری لنکا کا دورہ پاکستان، امید کی کرن روشن ہو گئی

Spread the love

کولمبو( سپورٹس رپورٹر )سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان ممکن نظر آنے لگا جب کہ اس حوالے سے

امید کی کرن روشن ہو گئی ہے۔پاکستان کو اپنے ملک میں ٹیسٹ سیریز کیلئے کسی ٹیم کی میزبانی کیے ہوئے

10 برس بیت چکے ہیں، آخری مرتبہ سری لنکن ٹیم نے ہی مارچ 2009 میں ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کا

رخ کیا مگر اسی ٹور میں دہشتگردوں نے اس پر حملہ کرکے پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے نوگو ایریا بنا

دیا تھا۔اگرچہ گذشتہ کچھ عرصے میں وہاں کچھ انٹرنیشنل کرکٹ ہوئی مگر وہ صرف ٹی ٹونٹی کرکٹ کی حد

تک محدود رہی، زمبابوے نے 2015 میں ایک روزہ میچز بھی کھیلے تھے تاہم ابھی تک کسی بھی ٹیم نے

ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔پی سی بی کی جانب سے سری لنکا کو ہی2 ٹیسٹ میچز کیلئے ٹور

پر راضی کیا جا رہا ہے، یہ میچز رواں سال آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلے جانے ہیں، پی سی

بی ان کا انعقاد کراچی اور لاہور میں کرنا چاہتا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے

کہاکہ ہم پاکستان کی دعوت پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ہمارے ملک

میں حالیہ دہشت گردی کے بعد کچھ ممالک نے اپنی ٹیمیں سری لنکا بھیجنے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا

ہے،البتہ کوئی بھی فیصلہ پاکستان کی سکیورٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔واضح

رہے کہ ایس ایل سی کی جانب سے سیکیورٹی ماہرین کی ٹیم صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان بھیجی

جائے گی تاہم اس کی کوئی تاریخ ابھی مقرر نہیں ہوئی۔#/s#


٭٭٭٭٭

Please follow and like us:

Leave a Reply