قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وائٹ واش شکست ہمیشہ ہی مایوس کن ہوتی ہے لیکن جنوبی افریقہ کیخلاف تین،صفر سے ناکامی کا تمام تر کریڈٹ ہوم فاسٹ باؤلرز کو جاتا ہے جنہوں نے پوری سیریز میں دستیاب ماحول کی بدولت ان کے بیٹسمینوں کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہر میچ میں جلد وکٹیں گرنے سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا حالانکہ شان مسعود نے اچھی بیٹنگ کی اور بابر اعظم نے بھی اپنی کلاس دکھائی جو اس ٹور کا مثبت پہلو بھی تھے لیکن اب پاکستانی بیٹنگ لائن کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیوانے اولیور سیریز کے بہترین فاسٹ باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے عمدگی سے ہی نہیں بلکہ تیز رفتاری سے باؤلنگ کی۔پاکستانی باؤلر ز نے بھی بہت جا ن ماری تاہم وہ کنڈیشنز کے باعث اپنی کارکردگی کو ابھار نہیں سکے۔
