کرکٹ ورلڈ کپ،شاہینوں کی سنسی خیز مقابلے کے بعد گوروں کو شکست

Spread the love

ناٹنگھم(سپورٹس رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 14 رنز ہرا دیا۔ قومی ٹیم نے

عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 348 رنز بنائے جس کے جواب

میں انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئرسٹو اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا

تاہم شاداب خان نے تیسرے ہی اوور میں جیسن روئے کو 8 رنز پر پویلین واپس

بھیج دیا اور جونی بیئرسٹو 32 رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے۔انگلش ٹیم کے

کپتان مورگن کو 9 رنز پر محمد حفیظ نے بولڈ کیا اور بین اسٹوکس کو 13 رنز

بنانے کے بعد شعیب ملک کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹنا پڑا۔ 118 پر 4 وکٹیں

گرنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی تاہم جوز بٹلر اور

جوئے روٹ وکٹ پر ڈٹ گئے۔پانچویں وکٹ کے لیے جوئے روٹ اور جوس بٹلر

کے درمیان 130 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے

اپنی سنچریاں مکمل کیں تاہم جوئے روٹ 107 پر شاداب خان اور جوز بٹلر 103

رنز پر محمد عامر کا شکار بنے۔آخری لمحا ت میں معین علی اور کرس ووکس

نے مقابلہ کیا تاہم وہاب ریاض نے مسلسل 2 گیندوں پر پہلے معین علی کو 19

اور پھر ووکس کو 21 رنز پر چلتا کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے وہاب ریاض نے

3 اور شاداب خان، محمد عامر نے 2،2 جب کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک نے

ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ

کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے ٹیم کو

82 رنز کا آغاز فراہم کیا، فخرزمان 36 رنز بنانے کے بعد معین علی کی گیند پر

اسٹمپ آؤٹ ہوگئے اور امام الحق بھی 44 رنز بنانے کے بعد معین علی کا ہی

شکار بنے۔بابراعظم اور محمد حفیظ نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے

تیسری وکٹ کے لیے 88 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں

نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، بابراعظم 63 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ

ہوئے جب کہ محمد حفیظ نے 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 84 رنز کی

اننگز کھیلی۔کپتان سرفراز احمد نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف

سنچری اسکور کی اور وہ 55 رنز پر پویلین واپس لوٹے۔ آصف علی صرف 14

رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وہاب ریاض 4 اور شعیب ملک 8 رنز بنا سکے۔ انگلینڈ کی

جانب سے معین علی اور کرس ووکس نے 3،3 جب کہ مارک ووڈ نے 2 وکٹیں

حاصل کیں۔

Leave a Reply