انسداد پولیو میں ناکامی،عالمی ادارے نے پاکستان پر سفری پابندیاں مزید 3ماہ بڑھا دیں

Spread the love

اسلام آباد(ہیلتھ رپورٹر)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے پاکستان میں پولیو

کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفری پابندیوں میں تین ماہ

کی توسیع کردی ۔عالمی ادارے کے مطابق پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام

درست سمت میں کام نہیں کررہا، مختلف شہر وں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو

وائرس کا خطرہ بڑھ رہا ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت سمیت دوسرے

شہروں میں 21 کیسز رپورٹ ہونا تشویشناک ہے۔پاکستان میں پولیو کا ٹائپ ون

وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ کراچی کا وائرس پاکستان سے باہر ایران میں

بھی پایا گیا ہے۔ پاکستان کی عارضی سفری پابندیوں کو اس صورتحال میں برقرار

رکھا جائے گا۔عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو ٹیم پر حملوں پر بھی شدید

تحفظات کا اظہار کیا۔پابندی کے باعث بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو

مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ بیرون ملک سفر کرنیوالے پاکستانیوں کو

پولیو ویکسینشن لازمی کرانا ہو گی۔بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے پولیو

ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ پاس رکھنا لازمی قرار دیا گیا۔اس کے علاوہ بیرون ملک

سے واپسی پر بھی پاکستانیوں کو پولیو ویکیسینین کروانی ہوگی۔



Please follow and like us:

Leave a Reply