174

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل کراچی میں ہوگا

Spread the love

اسلامی مہینے کے آغاز اور رویت کافیصلہ صرف چاند دیکھ کرہی کیا جاسکتاہے

کراچی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مفتی منیب الرحمان نے کہا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج کراچی میں

ہوگا، اسلامی مہینے کے آغاز اوررویت کافیصلہ صرف چاند دیکھ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے بیان میں کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل

کراچی میں ہوگا ، رویت ہلال کمیٹی ماہ شوال کے چاند کی رویت کا فیصلہ کرے گی، اسلامی مہینے کے آغاز

اور رویت کا فیصلہ صرف چاند دیکھ کرہی کیا جاسکتاہے۔شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال

کمیٹی کا اجلاس کل محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

مفتی منیب الرحمان کریں گے۔جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کا چاند منگل کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، آج چاند غروب

آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں