وفاقی وزیر زرتاج گل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

Spread the love

آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت فی الفور نا اہل قرار دیا جائے

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی وزیر زرتاج گل کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت

کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62

ون ایف کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں فی الفور نا اہل قرار دیا جائے۔ یہ قرارداد مسلم لیگ ن

کی رکن عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرار داد میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر زرتاج گل نے

عہدے کا غلط استعمال کیا اور سیاسی اثرورسوخ کے استعمال سے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ کر اپنی بہن

شبنم گل کو بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کرایا۔ زرتاج گل کی بہن کا انسداد دہشت گردی میں کوئی تجربہ اور

ریسرچ نہیں، وہ اسسٹنٹ پروفیسر ہیں جبکہ 9 سال بعد بھی اپنی پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا

کہ ناتجربہ کار خاتون کونیکٹا جیسے ادارے کا سربراہ تعینات کرنے سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہونے کا

خدشہ ہے، مطالبہ ہے کہ زرتاج گل کیخلاف آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں

فی الفور نا اہل قرار دیا جائے۔

Leave a Reply