شبنم گل نیکٹا تعیناتی، عید کے بعد وی سی لاہور یونیورسٹی فرخندہ منظور کی قربانی کی تیاری مکمل

Spread the love

لاہور(صرف اردو ڈاٹ کام)شبنم گل کیس جیسے ہی میڈیا پر رپورٹ ہوا تو دنیا بھر میں اس پر ہنگامہ کھڑا ہو

گیا اور حکومت نے اپنی ہر طرح کی کوشش کی مگر اس مسئلہ کو کسی صورت دبایا نہ جا سکاآخر کار

وزیر اعظم نے اس سلسلہ میں زرتاج گل کو خط واپس لینے کو تو کہہ دیا اس بات کو نعیم الحق مشیر وزیر

اعظم پاکستان نے اپنے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں واضح کر دیا ہے۔ دنیا ٹی وی کے پروگرام اختلافی نوٹ میں

تجزیہ کار حبیب اکرم نے بلدیاتی الیکشن میں زرتاج گل سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بہن

بھائیوں سے بہت محبت کرنے والی خاتون ہیں اور ان کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار رہتی ہیں۔

شبنم گل کے کیس میں فرخندہ منظور کو قربانی کا بکرا بنانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے

مطابق نیکٹا میں شبنم گل کی تعیناتی کو ہائیکورٹ میں چیلنج ہو جائے گی اور اس کیس میں فرخندہ منظور کو

غلط رپورٹ جاری کرنے سمیت متعدد کیسوں میں شامل تفتیش کر کے نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

ایک تجزیہ کار نے صرف اردو ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شبنم گل کی نوکری چلی بھی گئی

تو اس کو کسی نہ کسی سیاسی عہدے پر تعینات کر لیا جائے گا یا وہ کہیں سے الیکشن میں حصہ لے کر

اسمبلی میں پہنچ جائیں گی لیکن اس سلسلہ میں اصل مشکل وائس چانسلر کو پیش آنے والی ہے جس نے ایک

اسسٹنٹ پروفیسر کو ڈائیرکٹر تعینات کرنے کے لیے اس کی منشا کے مطابق بوگس رپورٹس پر آنکھیں بند کر

کے دستخط کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیس میڈیا پر رپورٹ نہ ہوتا تو ہر طرح خیریت رہتی اب تو

سوشل میڈیا پر بھی وائس چانسلر کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

Please follow and like us:

شبنم گل نیکٹا تعیناتی، عید کے بعد وی سی لاہور یونیورسٹی فرخندہ منظور کی قربانی کی تیاری مکمل” ایک تبصرہ

Leave a Reply