حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگریزیدی نظام نہیں بدلتا: ڈاکٹر طاہر القادری

Spread the love

اس نظام میںقانونی ریلیف صرف قومی لٹیروں اور نوسربازوں کو ملتا ہے،گفتگو

لاہور (نامہ نگار)قائد منہاج القرآن انٹرنیشنل و سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ

حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگر یزیدی نظام نہیں بدلتا،نظام ابھی بھی یزیدی ہے،سانحہ ماڈل ٹائون کے ظلم کے

خلاف احتجاج اور شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرنے کی پاداش میں بھکر، خوشاب،

سرگودھا کے جن کارکنوں کو اس ظلم اور جبر کے نظام نے سزا سنائی ان اسیران انقلاب نے جیلوں میں گوشہ

درود قائم کر لئے ہیں اور اب تک اسیران 45 لاکھ سے زائد مرتبہ حضور نبی اکرم ۖ کی بارگاہ میں درود کا

نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔اس نظام میں غریب اور کمزور کو انصاف دینے کی سکت ہی نہیں ہے ،قانونی ریلیف

فقط قومی لٹیروں اور نوسربازوں کیلئے ہیں۔قاتل اور قاتلوں کے سہولت کار وہ جہاں کہیں بھی بیٹھے ہیں وہ

شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کے ساتھ کی جانیوالی نا انصافی پر قیامت کے دن اللہ کو کیا منہ دکھائیں گے؟

گزشتہ روز قائد تحریک منہاج القرآن نے اسیران کے لواحقین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انکی خیریت

دریافت کی۔قائد تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ میرے علم میں لایا گیا ہے کہ اسیران انقلاب نے بھکر،خوشاب

اور نوشہرہ کی جیلوں میں گوشہ درود قائم کر لئے ہیںمجھے اپنے بے گناہ کارکنوں کے ناحق پابند سلاسل کر

دئیے جانے پر دکھ ہے مگر انکے بلند حوصلے اور جیلوں میں بھی عشق مصطفی ۖ کے دامن سے لپٹے رہنے

پر بے حدخوشی ہے، میں ماہ مقدس میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مظلوموں اور بے گناہوں کی مشکلات دور

فرمائے اور ظلم کرنیوالوں اور ظالموں کو ریلیف اور تحفظ دینے والوں کو انکے انجام بد تک پہنچائے۔ڈاکٹر

طاہر القادری نے کہاکہ اسیران کے بلند حوصلہ مائوں کا کہنا ہے کہ ہمارے بیٹے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے

پر اسیر ہوئے، انکے دامن پر پانامہ کا داغ ہے نہ اقامہ کا ان پر لوٹ کھسوٹ کا الزام ہے اورنہ ہی جعل سازی

اور جھوٹ کا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply