132

پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں بھرپور انداز میں واپس آسکتی ہے، مکی آرتھر

Spread the love

ہمارا آغاز حیران کن رہا لیکن ہم اس ناکامی کی گرد جھاڑ کر نئے انداز میں سامنے آئیں گے، کوچ

ناٹنگھم(وائس آف ایشیا)ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں مایوس کن آغاز کے بعد

بھرپور انداز میں واپس آ سکتی ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ ہمارا آغاز حیران کن رہا لیکن ہم اس ناکامی کی گرد

جھاڑ کر نئے انداز میں سامنے آئیں گے، ہمیں اندازہ تھا کہ ویسٹ انڈیز سے میچ میں شارٹ پچ گیندوں کا سامنا

رہے گا اور ہم اس کیلیے بہتر طور پر تیار تھے لیکن جس طرح ہمارے بیٹسمین آئوٹ ہوئے وہ انتہائی مایوس

کن رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں