2 جون کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1965ء بھارت میں ایک ماہ میں دو طوفانوں سے 35 ہزار افراد ہلاک ہوئے

2008ء اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفارتخانے پر خودکش حملہ ہواحملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے

ولادت

1857ء – کارل ایڈلف گجرلپ، ڈنمارکی مصنف اور شاعر، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1919ء)

1899ء – لوٹے رئینیگر، جرمن اینیمیٹر اور ہدایت کار (و۔ 1981ء)

1923ء –للویڈ شیپلی امریکی ماہر اقتصادیات اور ریاضی دان ہیں اقتصا دیات میں انکی کام کی اہمیت کو دیکھ کر 2012 میں انھیں اور الون اے روتھکو نوبل میموریل انعام برائے معاشیات دیا گیا۔

1953ء – کارنیل رونالڈ ویسٹ، امریکی فلسفی، مصنف اور پروفیسر

وفات

891ء – الموفق باللہ، عباسی جنرل (پ۔ 842ء)

1882ء – گیریبالڈی، اطالوی جنرل اور سیاست دان (پ۔ 1807ء)

1982ء – فضل الٰہی چوہدری، پاکستانی قانون دان اور سیاست دان،وہ 1973 کے آئین کے تحت بھٹو کے بعد پاکستان کے پانچویں صدربنے۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی لائل پور (فیصل آباد) بی ایس سی کیا، علی گڑھ یونیورسٹی سے ایم اے انگلش اور ایل ایل بی کیا،ضلع گجرات میں پریکٹس کرتے رہے۔ 1933ء میں گجرات ڈسٹرک بورڈ کے ارکان رہے 1944ء میں گجرات ڈسٹرک مسلم لیگ کے صدر بنے،1946ء مین پنجاب اسمبلی کے ارکان منتخب ہوئے ون یونٹ دور میں مغربی پاکستان اسمبلی کے ارکان بنے1965ء میں سینئر ڈپٹی اسپیکر بنے1969ء میں پیپلز پارٹی میں شریک ہوئے دسمبر 1970 میں کھاریاں کے ایم این اے منتخب ہوئے1971ء میں قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے1973ء میں پاکستان کے پہلے صدرمنتخب ہوئے اور پارلیمانی سیاست میں وسیع تجربہ رکھتے تھے۔ وہ ستمبر 1978ء تک ملک کے صدر رہے اور جنرل ضیاء الحق کی طرف سے اقتدار پر قبضے کے بعد مستعفی ہو گئے۔ آپ کا تعلق گجربرادری سے ہے۔ وہ یکم جنوری 1904 کو پیدا ہوئے۔

1982ء طاہرنقوی ایک کامیاب پاکستانی اداکارہ تھیں ۔ ستر کی دہائی میں انہوں نے اداکاری میں اپنے جوہر دکھائے انہوں نے 25 سال کی عمر میں وفات پائی وہ 20 اگست 1956 کو کینسر کے باعث انتقال کر گئیں اور لاہور کے میاں میر قبرستان میں مدفون ہیں۔

1986ء – محمد رفیع خاور، پاکستانی فلمی مزاحیہ اداکاروہ 4 اگست 1944 کو پیدا ہوئے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ایک اداکارہ سے محبت کی اور اس کی بیوفائی پر خودکشی کر لی۔ ان کے بیڈ روم سے ان کی لاش ملی تھی اور ان سے سر میں لگی ہوئی تھی پولیس نے یہ کو خودکشی قرار دے کر کیس بند کر دیا تھا۔

1988ء راج کپور، ہندوستان کے نامور اداکار اور ہدایت کار۔ پشاور میں پیدا ہوئے۔ فلموں میں ’کلیپ بوائے‘ کے طور پر اپنی فنی زندگی کا آغاز کرنے والے راج کپور نے نہ صرف اپنے والد پرتھوی راج کپور کی فنی وراثت کے دباؤ میں اپنا تخلیقی سفر طے کیا بلکہ اس میں اپنے لیے ایک مقام کی تراش خراش بھی کر ڈالی۔ شروع ہی سے بغیر کسی تعصب اور بغض کے مقبول عام انداز کو اختیار کرکے وہ چار دہائیوں تک فلم کے افق پر اداکار اور ہدایت کار کے طور پر راج کرتے رہے۔ بھارت کے علاوہ روس اور مشرق وسطیٰ تک دیکھے جانے والا یہ فنکار گو میٹرک کے امتحان میں فیل ہو گیا تھا لیکن آج ہندوستان کی یونیورسٹیوں میں سینیما پر موضوع تحقیق کا درجہ اختیار کر چکا ہے۔ وہ 24 دسمبر 1924ء کو پیدا ہوئے۔

2015ء ارون روس ایک امریکی کیمیادان تھے جنھوں نے سال 2004ء میں دو اسرائیلی کیمیادانوں کے ساتھ نوبل انعام برائے کیمیا مشترکہ طور پر وصول کیا۔ وہ 16 جولائی 1926 کو پیدا ہوئے۔

2017ء شریف الدین پیر زادہ پاکستان کے نامور قانون دان تھے، جو وفاقی وزیر ، مشیر ، سفیر اور اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ وہ 12 جون 1923 کو پیدا ہوئے۔

تعطیلات و تہوار

اطالیہ کا یوم جمہوریہ

Please follow and like us:

Leave a Reply