عالمی کپ,پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرا میچ’’کل‘‘تین جون کوانگلینڈ کے خلاف کھیلے گی

Spread the love

ناٹنگھم (سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر

اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرا میچ (کل)تین جون

انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی ،روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16

جون کو مانچسٹر میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس دوسرا میچ 3 جون

کو میزبان انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے گی، تیسرا میچ 7 جون کو سری

لنکا کے خلاف برسٹول میں کھیلے گی، پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ عالمی چمپئن

آسٹریلیا کے خلاف ٹاؤنٹن میں کھیلے گی، پاکستان ٹیم پانچواں میچ 16 جون کو

روایتی حریف بھارت کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گی، چھٹا میچ 23 جون کو

جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی

لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے

خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی

کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کوافغانستان

سے شرمناک شکست ہوئی ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply