161

سرکاری ملازمین کا عید پر 9 چھٹیاں کرنے کا پلان چکنا چور

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے موقع پر 3جون

کی رخصت لے کر 9 چھٹیاں منانے کا ملازمین کا منصوبہ ناکام بنا دیا، وزارت و

ماتحت اداروں کے ملازمین کو 3 جون کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بڑی تعداد میں افسران و

ملازمین نے 3 جون کی رخصت مانگی ہے، اکثریت کو چھٹی دینے سے مختلف

محکموں کے دفتری امورمتاثر ہونگے، لہٰذا تمام عملہ 3 جون کو اپنی حاضری

یقینی بنائے،وزارت داخلہ کے ہدایت نامہ میں خبردار کیا گیا ہے 3 جون کو غیر

حا ضر ی پر سخت کا ر روائی عمل میں لائی جائیگی۔



اپنا تبصرہ بھیجیں