پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اوربم حملہ،سپاہی شہید،بنوں میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

Spread the love

بنوں/ راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں پاک فوج

کی گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔پاک فوج

کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج

کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ بویہ میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ

کیساتھ ساتھ آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سپاہی عامل شاہ

شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ کچھ عرصے

کے دوران دہشت گرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور 5 ماہ کے دوران 5

سپاہی شہید اور 31 زخمی ہو چکے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے

مطابق خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کا واقعہ بھی دہشت گردوں کے سہولت

کاروں کی گرفتاری کے باعث پیش آیا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں

میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی اہلکار کو شہید

کردیا۔ذرائع کے مطابق مقتول آصف رزمک میں انٹیلی جنس ڈیوٹی پر مامور تھا،

وہ چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں نے گولیاں

برسادیں، جس سے سی ٹی ڈی اہلکار آصف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔نامعلوم

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔



Leave a Reply