176

31 مئی کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

526Aء ترکی میں ہولناک زلزلے سے ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہوئے

1923ء چین اور سوویت یونین کے درمیان سفارتکاروں کا تبادلہ ہوا

1935ء کوئٹہ میں سات اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلے سے پچاس ہزار افراد ہلاک ہوئے اور پورا شہر تباہ ہوا کوئی عمارت بچ نہ سکا۔

ولادت

1577ء نورجہاں برصغیر کے شہنشاہ جہانگیر کی ملکہ تھی۔ ان کا مزار لاہور کے نواح میں دریائے راوی کے کنارے موجود ہے۔ سکھ دور میں جب لوٹ کھسوٹ کی گئی اور مقبروں اور قبرستاونوں کو بھی نہ بخشا گیا اس دور میں سکھ مظالم کا شکار مقبرہ نورجھان بھی ہوا۔ جس تابوت میں ملکہ کو دفنایا گیا تھا وہ اکھاڑا گیا اور اس کے اوپر لگے ہیرے جواہرات پر خالصہ لٹیروں نے ہاتھ صاف کیے۔ بعد ازاں مقبرہ کے ملازموں نے تابوت کو عین اسی جگہ کے نیچے جھاں وہ لٹکایا گیا تھا زمین میں دفن کر دیا۔ ان کا انتقال 17 دسمبر 1645 کو ہوا۔

1902ء احمد غلام علی چھاگلہ یا احمد جی چھاگلہ پاکستان کے مشہور و معروف موسیقار تھے۔انہوں نے 1949 میں پاکستان کے قومی ترانہ کی موسیقی ترتیب دی۔ ان کا انتقال 5 فروری 1953ء کو ہوا۔

1911ء ماورس آلیس فرانس کے ماہر اقتصادیات تھے اقتصا دیات میں انکی کام کی اہمیت کو دیکھ کر 1988میں انھیں نوبل میموریل انعام برائے معاشیات مشترکہ طور پر دیا گیا۔ ان کا انتقال 9 اکتوبر 2010 کو ہوا۔

1931ء جان رابرٹ شریفر ایک امریکی طبیعیات دان تھے۔انھوں نے طبیعیات کا نوبل انعام بھی جیتا۔ یہ انعام 1972ء میں انھوں نے اپنے ہم وطن سائنسدانوں جان باردین اور لیون کوپر کے ہمراہ سوپر کنڈکٹیوٹی پر کام کرنے کی وجہ سے جیتا۔

1941ء لیوس اگاروایک امریکی ادویات دان ہیں (کیمسٹ)جنھوں نے 1998ء کا نوبل انعام حاصل کیا تھا۔

1944ء سلمان تاثیر ایک پاکستانی کاروباری شخصیت اورسیاستدان تھے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے رہا اور جنہوں نے صوبہ پنجاب کے چھبیسویں گورنر کے طور پر 15 مئی 2008 سے 4 جنوری 2011 تک فرائض انجام دیے۔ وہ برطانوی ہندوستان کے شہر شملہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ڈاکٹر ایم ڈی تاثیر امرتسر کے ایم۔اے۔او کالج میں پروفیسر تھے جنہوں نے برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی- ان کی والدہ بلقیس کرسٹوبیل تاثیر ایک انگریز خاتون اور فیض احمد فیض کی شریک حیات ایلس فیض کی ہمشیرہ تھیں۔ آپ کی سیاسی وابستگی پیپلز پارٹی سے رہی۔ قانون کی حکمرانی بارے آپ کی سوچ آپ کے اس بیان سے عیاں ہوتی ہے جو 2010ء میں آپ نے بطور گورنر پنجاب جامعہ فیصل آباد کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر امریکی ڈرون حملوں پر دیا
’’پاکستان کے عوام ڈرون حملوں کی طرف نہ دیکھیں، امریکہ سے ملنے والی امداد پر توجہ دیں‘‘
بیان کیا جاتا ہے کہ سلمان تاثیر نے 2010ء میں پاکستان میں ناموس رسالت قانون توہین رسالت کو کالا قانون کہا جس پر 4 جنوری 2011ء کو اس کے ایک محافظ ملک ممتاز حسین قادری نے اسلام آباد کے علاقے ایف-6 کی کوہسار مارکیٹ میں اسے قتل کر دیا۔

1945ء علامہ احسان الٰہی ظہیر بن حاجی ظہور الٰہی ظہیر، پاکستانی عالم دین ہیں۔ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے قدیم فاضل ہیں۔ ان کا انتقال 30 مارچ 1987ء کو ہوا۔ ان کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے 30 مئی کے واقعات ملاحظہ کریں

1965ء بروک شیلڈز، امریکی اداکارہ

وفات

1962ء ایک نازی جرمن افسر جو یہود دشمنی کے لیے شہرت رکھتا تھا۔ 1932ء میں آسٹریا کی نازی پارٹی میں شریک ہوا۔ بعد میں جرمنی چلا گیا۔ جہاں تاریخ صیہونیت کا مطالعہ کیا۔ 1940ء میں گسٹاپو کے اس حصے کا چیف بنا دیا گیا جس کا تعلق یہودیوں سے تھا۔ اس نے دوسری جنگ عظیم کے دوران لاکھوں یہودیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 1945ء میں اسے اتحادیوں نے پکڑ لیا۔ 1950ء میں بھاگ کر ارجنٹائن چلا گیا۔ آخراسرائیلی ایجنٹوں نے 1960ء میں اسے ڈھونڈ نکالا اور اغوا کرکے اسرائیل لے آئے۔ اسرائیلی عدالت نے اس کوسزائے موت کا حکم دیا۔ اور آج کے دن اسے پھانسی پر لٹکا دیا گیا وہ 19 مارچ 1906 کو پیدا ہوا۔

1976ء – عبد العزیز مراد آبادی، بھارتی سنی عالم دین، الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور کے بانی (پ۔1894ء)

1976ء جیکس مونوڈ ایک فرانسیسی حیاتیا ت دان تھے تھے جنھوں نے 1965 کا نوبل انعام وصول کیا تھا۔ وہ 9 فروری 1910 کو پیدا ہوا۔

1986ء لیو جیمز رین واٹر ایک امریکی کے طبیعیات دان تھے۔ انھونے طبیعیات کا نوبل انعام بھی جیتا یہ انعام 1975 میں انھوں نے اپنے ڈنمارک کے دو سائنسدانوں بن روئے مٹل سن اور ایگ بوہر کے ہمراہ ایٹمی مرکزے میں موجود کولیکٹیو موشن اور پارٹیکل موشن کے باہمی تعلق کوجاننے اور اس بنیاد پر ایٹمی مکزے کی ساخت کے بارے میں بنائے گئے ان کے مفروضے پر یہ انعام دیا گیا۔ وہ 19 دسمبر 1917 کو پیدا ہوئے۔

1999ء – عنایت حسین بھٹی، پاکستانی گلوکار، فنکار، ہدایتکار اور کالم نگار

2000ء مجاہد آزادی مولانا کلیم اللہ نوریؔ جامعہ مسعودیہ نور العلوم کے سابق کارگزار مہتمم 1جنوری 1922ء کو شہر بہرائچ کے محلہ گدڑی (ناظرپورہ) میں پیدا ہوئے، آپ کا گھریلو اور ابتدائی نام الٰہ بخش اور والد کا نام قاسم علی خاں اور دادا کا نام نظام الدین تھا۔

2006ء رئیمنڈ ڈیوس جے آر امریکا کے ایک طبیعیات دان تھے۔ انہوں نے 2002 ء میںطبیعیات کا نوبل انعام بھی جیتا تھا۔ یہ انعام 2002ء میں انہوں نے جاپانی سائنس دان مساٹوشی کوشیبا کے ساتھ کوزمک نیوٹرینوس پر کام کرنے کی وجہ سے حاصل کیا۔ اسی سال یہ انعام امریکی سائنسدان رککارڈو گیاککونی کو بھی ملا۔ وہ 14 اکتوبر 1914ء کو پیدا ہوا۔

2013ء قمر علی عباسی پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی، عالمی شہرت یافتہ سفرنامہ نگار اور کالم نگار تھے۔ وہ 13 جون، 1938ء کو پیدا ہوئے۔

تعطیلات و تہوار

1979ء زمبابوے نے آزادی کا اعلان کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں