کرونا مریض صحت یاب 142

ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھاکر اثاثے ظاہر کریں اور سکون کی نیند سوئیں،عمران خان

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو ایمنسٹی

اسکیم کے تحت تمام اثاثے ڈیکلیئر کر نے اور ٹیکس دینے کی درخواست کرتے

ہوئے کہا ہے کہ 22کروڑ پاکستانیوں میں سے صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس

دیتے ہیں ،ٹیکس نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں قرضے لیتے پڑتے ہیں ، اداروں کے

پاس باہر پاکستانیوں کے بینک اکائونٹس اور اثاثوں کے بارے میںساری معلومات

پڑی ہیں ،30جون کے بعد موقع نہیں ملے گا ، ٹیکس دینے سے آپ سکون کی نیند

سو سکتے ہیں آپ کو فکر نہیں ہوگی، آپ کے ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں ہونے

دونگا ۔ جمعرات کو پاکستان ٹیلیویژن اور ریڈیو پاکستان پر قوم کے نام اپنے پیغام

میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ 22کروڑ وں پاکستانیوں میں سے صرف

ایک فیصد پاکستانی ٹیکس فائلر ہیں یعنی کہ ایک فیصد پاکستانی بائیس کروڑ

پاکستانیوں کا بوچھ اٹھا رہے ہیں اور اس طرح کوئی بھی ملک اپنے ملک اور

عوام کی خدمت کر ہی نہیں کر سکتا اگر وہ لوگ ٹیکس نہ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ

ٹیکس نہ دینے کی وجہ نہ ہسپتال ، بچوں کے سکول نہیں بن رہے اور ٹیکس نہ

دینے کی وجہ سے انفراسٹرکچر ٹھیک کرسکتے ہیں اور ہمیں قرضے لینے

پڑتے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانیوں کیلئے اپنے ثاثوں کو ڈکلیئر کر نے

کیلئے سکیم لائے ہیں اور یہ تیس جون تک ہے یہ آپ کے پاس ایک موقع ہے

انہوںنے کہاکہ جن پاکستانیوں کیبے نامی پراپرٹیز پڑی ہیں اور بینک اکائونٹس ہیں

ان سب کو ڈیکلیر کریں یہ موقع تیس جون کے بعد موقع نہیں ملے گا ۔انہوںنے

کہاکہ اداروں کے پاس سب انفارمیشن پڑی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ساری

انفارمیشن آرہی ہیں ،باہر پاکستانیوں کے بینک اکائونٹس اور اثاثوں بارے ساری

معلومات آرہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ زیادہ اچھا ہے کہ آپ پاکستان کی خدمت کریں

اور پیسے کو ڈیکلیئر کردیں اس سے بچوں کا مستقبل ٹھیک کر سکتے ہیں ،ملک

کو اپنے پائوں پر کھڑا کر سکتے ہیںاور سب سے بڑھ کر ہم اپنے غریب لوگوں

کو اوپر اٹھا سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ٹیکس دینے سے آپ سکون کی نیند سو

سکتے ہیں آپ کو فکر نہیں ہوگی ۔ انہوںنے ایک بار پھر کہاکہ آپ اثاثے ڈکلیئر کر

دیں یہ سب کیلئے اچھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پر معاشی طورپر مشکل وقت

آیا ہے اور ٹیکس کی ادائیگی سے ملک مشکل وقت سے نکل جائیگا ۔ انہوںنے

کہاکہ میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ آپ پر اور ملک پر خرچ ہوگا

۔ انہوںنے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہا کہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں ہونے

دونگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں