107

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے

Spread the love

روضہ رسول پر حاضری اور مسجد نبوی میں نوافل کی ادائیگی کے بعد جدہ روانہ ہو جائیں گے

وزیراعظم آج اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر سے بھی آگاہ کریں گے

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ

گئے،روضہ رسول پر حاضری اور مسجد نبوی میں نوافل کی ادائیگی کے بعد جدہ روانہ ہو جائیں گے۔

وزیراعظم 14 ویں او آئی سی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ۔اسلامی تعاون تنظیم کا

سربراہ اجلاس آج جمعہ کو مکہ مکرمہ میں ہورہا ہے جس میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں پرغور کیا جائے

گا۔وزیراعظم تنظیم کو مسئلہ کشمیر سے بھی آگاہ کریں گے۔وزیراعظم کودورے کی دعوت سعودی فرماں روا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے، وزیراعظم آج جمعہ کووآئی سی کے 14 ویں سربراہ اجلاس میں شریک

ہوں گے۔اجلاس کا عنوان مکہ سمٹ رکھا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں