لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سحرش قمر

Spread the love

مظفرآباد(نامہ نگار)آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صنعت

و حرفت محترمہ سحرش قمر نے کہا ہے کہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق مسلم

لیگ ن آزادکشمیر کی موجودہ حکومت وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں تحریک آزادی

کشمیرکو دنیا بھر میں عالمی فورم پر اجاگر کرنے سمیت آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود

کے کاموں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لائن آف کنٹرول پر

بھارتی جارحیت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ممبر اسمبلی نے کہا

کہ ایل او سی پر عوام کی جان مال کے تحفظ اور امدادکے لئے حکومت تمام وسائل بروکار لا رہی ہے انہوں

نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت ملنا چاہئیے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ

رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے متاثر علاقوں میں بروقت امدادی کارروائیوں کے لیے حکومت

ترجیحی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے یہاتوں میں رہنے والی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم

کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے افراد ہمارے بلا تنخواہ سپاہی ہیں ان کو تنہا

نہیں چھوڑے گے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply