پارلیمنٹ,وزیراعظم ہائوس اور پی ٹی وی پر حملہ کرنیوالاایک دن کیلئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کر سکا،مریم نواز

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ

چار ماہ تک دھرنا دے کر دارالحکومت کو مفلوج کرنے ، پارلیمنٹ ، وزیراعظم

ہائوس اور پی ٹی وی پر حملہ کرنیوالاایک دن کیلئے چھوٹا سا احتجاج برداشت

نہیں کر سکا، پیپلز پارٹی کے سیاسی کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے ۔مریم نواز

نے پیپلز پارٹی کارکنوں پر پولیس کے لاٹھی چارج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ

چار ماہ تک دھرنا دے کر دارالحکومت کو مفلوج کرنے ، پارلیمنٹ ، وزیراعظم

ہائوس اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والاایک دن کے لیے چھوٹا سا احتجاج

برداشت نہیں کر سکا، کیونکہ ڈرتا ہے، چور دروازے سے آیا ہے10ماہ میں یہ

حال ہو گیا ووٹ چوروں کا،پیپلز پارٹی کے سیاسی کارکنوں پر تشدد قابل مذمت

ہے ۔دوسری طرف قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ

نالائق اعظم کی حکومت سیاسی کارکنوں سے بوکھلاچکی ہے ،مینڈیٹ چوروں کو

اصلی کارکن دیکھ کر خوف آتا ہے ۔ انہوں نے کہا لاٹھی چارج عمران خان کی

آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے ،عمران نیازی کھلنڈرا ہے اور ناکام ہوچکا ہے جس کا

بدلہ اپوزیش سے لے رہا ہے ،پی پی پی کارکن اپنے قائدین سے یک جہتی کے

اظہار کے لئے آئے تھے،نہتے کارکنوں پر تشدد اور انہیں روکنا کون سی

جمہوریت ہے ۔ انہوں نے کہا جمہوریت کے لیکچر دینے والے سیاسی کارکنوں

اور اختلاف رائے برداشت نہیں کرسکتے بے گناہ سیاسی کارکنوں کو رہا کیاجائے

۔ انہوں نے کہا زخمی سیاسی کارکنوں سے یک جہتی کا اظہار اور جلد صحت

یابی کی دعا ہے ۔ مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین ممبر پارلیمینٹ اور ورکرز کو گرفتار کرنا نہایت

افسوسناک، بزدلانہ عمل اورفسطائی سوچ ہے، عمران خان صاحب نااہل ، نالائق

اور جھوٹے ہونے کے ساتھ بزدل بھی ہیں۔ انہوں نے کہا عمران صاحب آپ کی

طرح نہتے کارکنوں نے منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ دو کا نعرہ تو

نہیں لگایا ہو گا؟ عمران صاحب آپ کی طرح نہتے ورکرز نے پارلیمنٹ اور پی

ٹی وی پہ حملہ تو نہیں کیا ہوگا ؟ عمران صاحب آپ کی طرح نہتے ورکرز نے

سول نافرمانی کی کال تو نہیں دی ہو گی؟۔ مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب

صاحب نہتے ورکرز نے پولیس والوں کے سر تو نہیں پھاڑیں ہوں گے عمران

صاحب آپ نے تو کہا تھا اپوزیشن کو کنٹینر دوں گا آپ تو اپوزیشن کے ورکروں

سے ڈر گئے ہیں 120 دن دھرنے سے ملک مفلوج کرنے،لاک ڈاون، سرکاری

املاک پہ حملے کرنے والا آج نہتے کارکنوں اور خواتین کو گرفتار کر رہا ہے۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر تماشہ لگانے والے عوامی جذبات

سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ایک بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ شہریوں کی

آزادانہ نقل و حرکت ان کا آئینی حق ہے، اسلام آباد کو شہر ممنوع میں تبدیل کرنے

والوں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول

بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی کے لیے آنے والوں پر پابندیاں غیر جمہوری

ہیں۔



Please follow and like us:

Leave a Reply