153

چیئرمین نیب کا متبادل جس سرکار نے ڈھونڈنا ہے وہ خود ڈھونڈے،زرداری

Spread the love

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف

زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا متبادل جس سرکار نے ڈھونڈناہے وہ خود

ڈھونڈے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری عبوری

ضمانت میں توسیع کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ پہنچے اس موقع پر صحافی نے

سوال کیا کہ شیخ رشید کہتے ہیں چیئرمین نیب کی ویڈیو کے پیچھے پیپلزپارٹی کا

ہاتھ ہے جس پر سابق صدر نے جواب میں قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے کام

نہیں کرتے ،صحافی نے ایک اور سوال کیا آپ چیئرمین نیب کا متبادل ڈھونڈ رہے

ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ جس سرکار نے ڈھونڈنا ہے

وہ خود ڈھونڈے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں