129

حوثیوں کے پاس بیلسٹک میزائل پڑوسی ملکوں کیلئے خطرہ ہیں عرب اتحاد

Spread the love

حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حاصل کرنا نہ صرف یمن بلکہ پڑوسی ملکوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے ،ترجمان کرنل ترکی المالکی

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں تعاون فراہم کرنے والے عرب فوجی اتحاد

کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حاصل کرنا خطے کے ممالک

کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ

دہشت گردوں کے پاس بیلسٹک میزائلوں کی موجودگی پڑوسی ملکوں کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے۔ نیوز

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرب اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حاصل

کرنا نہ صرف یمن بلکہ پڑوسی ملکوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں