اوپن یونیورسٹی کے ایف ایس سی کے پریکٹیکل 24 جون سے شروع ہوں گے

Spread the love

وائس چانسلر کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کے لئے خصوصی سہولتوں کا انتظام کیا جائے گا، کنٹرولر امتحانات

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ء میں پیش کئے گئے ایف ایس

سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات 24 جون بروز پیر سے شروع ہوں گے۔ اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر

امتحانات سہیل نذیر رانا نے بتایا کہ سینٹر نمبر 199 فیصل آباد (721)اسلام آباد( اور 722) لاہور میں

پریکٹیکل امتحانات کے لئے سینٹرز مقرر کئے گئے ہیں۔ ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات 5

جولائی تک جاری رہیں گے۔ پریکٹیکل کا دورانیہ روزانہ صبح 9۔بجے تا 12 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ طلباء و

طالبات کو پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کے لئے رول نمبر سلپس ان کے ڈاک کے پتوں پر ارسال کردی گئی

ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں

طلبہ کے لئے خصوصی سہولتوں کا انتظام کیا جائے گا۔ پریکٹیکل امتحانات کے بارے میںمزید معلومات کے

لئے طلباء و طالبات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات (کنڈکٹ) محمد نسیم سے ان کے فون نمبر 051-9250051,

051-9057648پر رابطہ کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں تحصیل لاہور سٹی اور تحصیل لاہور کینٹ میں 27مئی

کو ہونے والے امتحانات مقامی تعطیل کی بناء پر ملتوی کردئیے گئے تھے یہ امتحانات اب 15 جون بروز ہفتہ

مقررکردہ امتحانی مراکز میں ہونگے۔ پہلے سے جاری شدہ رول نمبر سلپ 15 جون کو منعقد ہونے والے

امتحانات کے لیے بھی موثر ہو گی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply