وزیراعظم کوتقریب حلف برداری میں مدعونہ کرنے کی وجہ بھارت کی داخلی سیاست ، شاہ محمو د

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے بھارت کی داخلی سیاست مودی کواس

بات کی اجازت نہیں دیتی وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو اپنی تقریب حلف برداری میں مدعو

کرے،مودی نے پورا الیکشن پاکستان کیخلاف جذبات کی بنیاد پر لڑاہے ۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب

خانزادہ کیساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان

نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر مودی کوجیتنے پر مبارکباد دی تھی، مودی نے پورا الیکشن پاکستان کیخلاف

جذبات کی بنیاد پر لڑاہے ،پاکستان اور وزیر ا عظم کا موقف تسلسل کیساتھ ایک ہی رہاہے ،پاکستان کا موقف

ایک ہی ہے ہم تسلسل و استحکام چاہتے ہیں، مستقبل قریب میں امید ہے بھا ر تی حکومت نیا راستہ تلاش کرے

گی ، خطے میں مسائل کے حل کیلئے نیاراستہ اپنانا ہوگا ، پاکستان نے خطے میں تنائو کی صورتحال پیدا نہیں

کی ہے ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply