میری پوسٹنگ کے دوران ٹائوٹ مافیا کا تھانہ میں داخلہ سختی سے منع ہے ،مقدمات میرٹ پر درج ہوں گے کسی کے ساتھ زیادتی کے بارے سوچ بھی نہیں سکتا ۔عوام کے لئے میرے دروازے ہمہ وقت کھولے ہیں،ہر فرد کو انصاف ملے گا ۔ریکارڈ یافتہ ،ڈکیت اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ترجیح بنیادوں پر ہو گی،جب سے پوسٹنگ ہوئی تھانہ کی حدود میں ڈکتیی اور چوری کی واردات نہیں ہوئی رات بھر گشت خود کرتا ہوں ،عوام کے مال و جان کی حفاظت کرنا میری ذمہ داری ہے جسے پوری کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا ،ہر گائوں میں ٹھکری پہرہ بھی لگوا رہے ہیں تا کہ ڈکیتی اور چوری کے خطرات سے نمپٹا جا سکے ان خیالات کا اظہار تھانہ گڑھ فتح شاہ میں نئے تعنات ہونے والے ایس ایچ او رائے فاروق نے پریس کلب کنجوانی کی ٹیم سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ علاقہ میں جرائم کی نشاندہی کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ،عوام سے اپیل ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
264